پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں میگا پراجیکٹ کے ذریعہ معاشی انقلاب برپا کیا گیا۔،سردار اورنگزیب نلوٹھہ

بدھ 2 مئی 2018 12:55

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے گلیات کے عوام کے دل جیتنا شروع کر دیئے ہیں۔ نگرانی بالا محلہ کھوہ میں ٹرانسفارمر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور سردار ذوق تھے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹرانسفارمر رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کی سفارش پر تنصیب کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے، پانچ سالوں کے دوران پورے ملک میں میگا پراجیکٹ کے ذریعہ معاشی انقلاب برپا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلیات کے عوام بالخصوص یونین کونسل نگری بالا کے مکینوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے، یو سی کے تمام مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

متعلقہ عنوان :