فلم ’’ساہو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 2 مئی 2018 12:55

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار پربھاس کی فلم ’’ساہو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور اور پربھاس کی تیلگو فلم ’’ساہو‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں دونوں بہت سج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا تاہم امید کی جا رہی ہے فلم آئندہ سال تیلگو، تامل اور ہندی زبان میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں نیل نتن مکیش، مندیرا بیدی، جیکی شروف، وینیلا کشور، مہیش منجریکر، چنکی پانڈے اور تنو آنند شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :