ورون دھون کی فلم ’’کلنک‘‘ کے کردار کے لئے ٹریننگ وڈیو جاری

بدھ 2 مئی 2018 12:55

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈاداکار ورون دھون نے فلم ’’کلنک‘‘ کے کردار کے لئے ٹریننگ کی وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون نے حال ہی میں فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی کا آغاز کر دیا، ورون نے فلم میں اپنے کردار کے لئے کافی عرصہ تیاریاں کیں، انہوں نے فلم کے لئے ٹریننگ وڈیو شئیر کی جس میں ورون دھون چھت پر لگے ہولڈز کو تھامے اپنی ٹانگیں اوپر اٹھائے ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا، ادیتیا رائے کپور، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :