نوزالدین صدیقی کانز فلم فیسٹیول کیلئے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنیں گے

بدھ 2 مئی 2018 12:55

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار نوزالدین صدیقی کانز فلم فیسٹیول میں منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا کہنا ہے کہ اداکار نوازالدین صدیقی ان کے لئے بطور اداکار اور اپنے منفرد سٹائل کی بدولت باعث احترام ہیں اور جب مجھے کانز فیسٹیول میں ان کے لئے کپڑے دیزائن کرنے کے لئے کہا گیا تو میں نے فوری حامی بھر لی کیونکہ نوازالدین جیسی شخصیت کے لئے سٹائلنگ کرنا بہت دلچسپ لگا جس کے باعث کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ، ان کی فلم ’’منٹو‘‘ کی سکریننگ اور دیگر تقریب کے لئے 3ملبوسات ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :