فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 2 مئی 2018 12:57

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور کو 90کی دہائی میں سنجے دت کے روپ دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ دیا مرزا، منیشا کوئرالہ، انوشکا شرما، سونم کپور، پاریش راول، جم سوربھ اور کرشمہ تنا شامل ہیں۔ فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :