اداکار سدھارتھ ملہوترا کی کترینہ کیف اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر جاری

بدھ 2 مئی 2018 12:57

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کترینہ کیف اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ،کترینہ کیف اور ادیتیا رائے کپور بھارتی ایوینجرز بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ وڈیو میں سدھارتھ ملہوترا اور کترینہ کیف ٹائر کے ساتھ ورزش کر رہے ہیں اور اداکار ادیتیا رائے کپور ان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :