فلم ’’جنگلم ‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے، آریا ببر

بدھ 2 مئی 2018 12:57

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار آریا ببر نے کہا ہے کہ نئی فلم ’’جنگلم ‘‘ کا سکرپٹ بہت اچھا ہے جس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار آریا ببر نے کہا ہے کہ وہ نئی فلم ’’جنگلم ‘‘ کے لئے پرامید ہیں، اس کا سکرپٹ بہت اچھا ہے اور اس پر بھرپور اعتماد ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ وہ ہدایتکا پرانو وتسا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم میں اپنے کردار کے لئے بہت خوش ہوں اور مجھے فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، فلم میں میرا منفی کردار ہے جو ایک فاریسٹ آفیسر کا ہے۔ فلم میں اداکار وکاس گپتا، پریانکا شرما، دیویا اگروال بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :