قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ مئی 12:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس،،اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا،، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن،،پاکستان پولیس،، پنجاب،، سندھ،، بلوچستان،، خیبرپختونخوا،، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا،، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں ہونگے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ کل جمعرات کو ہوگی جس میں ڈراز اور ٹورنامنٹ کے قوانین کا اعلان کیا جائے گا۔