اب موبائل چرانا نا ممکن ہو گیا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موبائل فون چارجنگ کے لیے فنگر پرنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 12:26

اب موبائل چرانا نا ممکن ہو گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02مئی 2018ء) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا گزشتہ روز افتتاح کیا گیا۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 19 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر،ایک بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ وغیرہ موجود ہیں۔

اس کے علاوہ نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔تاہم اس ائیرپورٹ پر ایک ایسی جدید سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس نے تمام لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھنچ لی۔

(جاری ہے)

اس ائیرپورٹ پر موبائل فون چارج کے کے لیے ایک الگ اسٹیشن مختص کیا گیا ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ یہاں موبائل چارجنگ پر لگا کر چلے بھی جائیں تو اسے کوئی چرا نہیں سکتا۔موبائل فون کی چوری کی روک تھام کیلئے علیحدہ علیحدہ چارجنگ باکسز بنائے گئے ہیں۔ ان باکسز کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک مرتبہ موبائل فون یا پھر کوئی دوسری چارجنگ کیلئے رکھی گئی ڈیوائس تک صرف اس کے مالک کی ہی رسائی ممکن ہو گی۔

کیونکہ چارجنگ ڈیوائس کے مالک کے انگلیوں کے نشان سے ہی اس باکس کو دوبارہ کھولا جا سکے گا۔اس جدید سہولت کا یہ بھی فائدہ ہے کہ موبائل چارجنگ پر لگا کر بھول جانے کی صورت میں بھی کوئی اس موبائل تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔اور مالک کسی بھی وقت واپس آ کر اپنا موبائل واپس لے سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ائیرپورٹ پر مسافروں کو دی گئی اس جدید سہولت کو خوب سراہا جا رہا۔آپ بھی یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے: