ناظم امور حیوانات ڈاکٹر طالب حسین کا جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسین کی آگاہی مہم کے حوالے سے ضلع وادی جہلم کا دورہ

بدھ 2 مئی 2018 12:57

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ناظم امور حیوانات ڈاکٹر طالب حسین نے جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسین کی آگاہی مہم کے حوالے سے ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ناظم امور حیوانات ڈاکٹر طالب حسین نے ٹرسٹ ایڈ سنٹر کھن بندوے کا معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران ٹرسٹ ایڈسنٹر کھن بندوے میں تمام عملہ کوحاضر پاتے ہوئے ان کی کارکردگی تسلی بخش قراردیا ۔

اس موقع پر چوہدری محمد ارشاد چیچی ویٹرنری سپروائزر نے ناظم امور حیوانات کوبریفنگ میں جانوروں کے بروقت ویکسین کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر زمیندار ان اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات بروقت نہیں لگواتے جس وجہ سے جانور بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں ۔اس موقع پر ناظم امور حیوانات نے ویٹرنیری سپروائزر کو ہدایت دی ہے کہ فل فو ر اپنے متعلقہ ہر گائوں میں جا کر زمینداروں کو ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات بروقت لگوانے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ زمینداران بروقت اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسین لگوانے کا عمل شروع کریں تاکہ جانوروں کی بیماریوں اور اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکے اور حفاظتی اقدامات بروقت اٹھائے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

اس آگاہی مہم میں یہ بھی بتایا جائے کہ زمینداران اپنے جانوراوں کی بہتری کیلئے وئٹرنری عملہ کا تعاون کریں تاکہ جانوروں کو بروقت ویکسین /حفاظتی ٹیکہ جات لگوائے جاسکیں ۔محکمہ امور حیوانات کی طرف سے تمام ویٹرنیری سنٹرز کو ویکسین اور حفاظتی ٹکیہ جات مہیا کیے گئے ہیں ۔ انہوںنے تمام زمینداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویٹرنری عملہ کے ساتھ اپنے جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات بروقت لگوانے میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :