Live Updates

آزادکشمیرکے علیل سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان سے کابینہ کے ممبران ،سابق وزراء اور عوامی رہنمائوں اور کارکنوں کی عیادت

بدھ 2 مئی 2018 13:00

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) آزادکشمیرکے علیل سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کی یہاںکابینہ کے ممبران ،سابق وزراء اور عوامی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شفا ء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور قومی سیاست اور تحریک آزادی کشمیرمیں سردار سکندر حیات خان ایک عظیم اثاثہ ہیں جن کا طویل اور گرانقدر خاندانی اور ذاتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز ان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد جا کر عیادت کرنے والوں میں حکومت آزادکشمیرکے سینر وزیرچوہدری طارق فاروق اور دیگر وزراء وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان،وزیرصحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی ،سابق وزیراعظم صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ،آزادکشمیرسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد اعظم خان ،جسٹس سردار عبدالحمید خان ،سابق وزرائے تحریک انصاف آزادکشمیرکے سینر نائب صدر خواجہ فاروق احمد خان ایڈووکیٹ ،پی پی آزاد کشمیرکے سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ،سینئر مسلم کانفرنسی راہنماء مفتی منصورالرحمن ،سابق صدارتی مشیر میجر (ر) چوہدری حفیظ ،کوٹلی کے حلقہ نمبر 1کے سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگی راہنما ملک محمد یوسف ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔سردار سکندر حیات خان کے سابق پولٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی نے گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کی سردار سکندر حیات خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور ایک دو دونوں تک ان کو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات