مقبوضہ کشمیر، ہندو انتہاپسند وں نے گیارھویں جماعت کے مسلمان طالب علم کو چھرا مار کر قتل کردیا

بدھ 2 مئی 2018 13:00

جموں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ہندوانتہا پسند وں نے گیارھویں جماعت کے ایک مسلمان طالب علم لیاقت علی کی چھرا مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالب علم کے قتل کا بہیمانہ واقعہ کٹھوعہ کے علاقے بلاورمیں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لیاقت علی کے قتل میں ملوث دو افراد ابشیک شرما اور ہونی کھجویا کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :