کھڈیاں خاص اور گردو نواح میں واپڈا اہلکار اپنی من مانی سے بجلی بند کر کے حکومت کو بدنام کرنے لگا

واپڈا اہلکاروں کی مستی کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے سے تجاوز کر گئی ‘ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 2 مئی 2018 13:00

کھڈیاںخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) کھڈیاں خاص اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ 18گھنٹے سے بھی تجا وز کر گئی شہری پریشان کھڈیاںخاص میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہے ہیں واپڈ ا اہلکار اپنی من مانی پر بجلی بند کر دیتے ہیں جس سے شہریوں کو گرمی کی شد ت میں اور بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے 18گھنٹے تک بجلی غائب رہنے کی وجہ سے گھروں مسجدوں میں پانی ختم ہوجاتا ہے ہر روز بجلی سارا سارادن غا ئب رہتی ہے جس کی وجہ سے پانی ختم ہو جانے کی وجہ سے نمازی بغیر وضو کئے نماز کی ادائیگی کے لئے جانے پر مجبور ہیں رات کو بجلی مسلسل بند رہنے سے بچے اور والدین سو نہیں سکتے شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے ٹائم ٹیبل دیا جائے تاکہ عوام کوغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجا ت مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :