کھڈیا ں خاص‘ رمضان المبارک کی آمد آمد ‘ذخیرہ اندوز سرگرم انتظامیہ خاموش تماشائی

ضروریات زندگی اشیاء خوردونوش پھلوں سبزیوں، دودھ دہی سمیت روز مرہ استعمال کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 13:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ ذخیرہ اندوز سرگرم انتظامیہ خاموش تماشائی۔ ماہ مقدس رمضان المبارک کا مہنہ شروع ہونے والاہے حکومت کی طرف سے رمضان میں عوام کو رلیف دینے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں مگر حکومتی دعووں کے برعکس ضروریات زندگی اشیاء خوردونوش پھلوں سبزیوں، دودھ دہی سمیت روز مرہ استعمال کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غریب آدمی تو درکنار متوسط طبقہ لوگ بھی مہنگائی سے سخت پریشان نظر آتے ہیں۔ مہنگائی کنٹرول کرنے پر مجسٹریٹوں کا تقرر نو کردیا گیا ہے۔ اس کے باوجود کاروباری حلقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں خود ہی بڑھائی ہیں اور انتظامیہ کی خاموشی اور بے حسی سمجھ سے بالا ہے۔ علاوہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوز بھی پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں اور اکثر اشیاء خوردو نوش اسٹاک کرکے مارکیٹ سے غائب کردی ہیں۔ عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو کیا ریلیف دے گی۔ مہنگائی نے عوام کی قمر توڑ دی ہے۔ عوام نے ڈی سی قصورسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میٹنگوں کی بجائے مہنگائی کنٹرول کیلئے عملی اقدام کریں۔