الحمراء آرٹس کونسل فن و ادب اور ثقافت کا عظیم ادارہ ہے ‘توقیر ناصر

الحمراء کو ادارہ بنانے کے خواہشمند ہیں جس کی مثال پوری دنیا میں دی جا سکے ‘گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 13:00

الحمراء آرٹس کونسل فن و ادب اور ثقافت کا عظیم ادارہ ہے ‘توقیر ناصر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر نے کہا ہے کہ الحمراء آرٹس کونسل فن و ادب اور ثقافت کا عظیم ادارہ ہے اور اسکو ایسا ادارہ بنانے کے خواہشمند ہیں جس کی مثال پوری دنیا میں دی جا سکے اور اس کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کو نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر میں فن و ادب اور ثقافت میں ایک خاص مقام حاصل ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ہم الحمراء کو ایک ایسا ادارہ بنا دیں جس کی پوری دنیا میں مثال نہ ہو اور یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا اس کے لئے مجھے ٹیم ورک کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل میں فیملیوں کیلئے جو پروگرامز شروع کیے گئے ہیں ان کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ لوگوں کو مفت ذہنی تفریح میسر آسکے ۔ توقیر ناصر نے مزید کہا کہ الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں ایک ایسا سبق ضرور رکھا جائے گا جس کے ذریعے لوگوں کی اصلاح ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :