نور بخاری کو نجی ٹی وی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی پیشکش

بدھ 2 مئی 2018 13:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اداکارہ نور بخاری کو نجی ٹی وی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فلمسٹار نور کو نجی ٹی وی چینل کی جانب سے لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے لئے میزبانی کی پیشکش کی گئی ہے جس کا فارمیٹ اسلامی روایات پر مبنی ہو گا جس میں رمضان المبارک کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا جائے گا۔ اداکارہ نور نے ٹی وی انتظامیہ سے دو دن کی مہلت طلب کی ہے اور اپنے قریبی دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گی۔