پی ٹی آئی کیلئے ’’ تبدیلی ‘‘ گانا کسی پر تنقید کی نیت سے نہیں گایا ‘ شاہ زمان

فنکار غیر سیاسی ہوتے ہیں جن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ‘گلوکار

بدھ مئی 13:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) نامور پاپ گلوکار شاہ زمان نے کہاہے کہ فنکار غیر سیاسی ہوتے ہیں جن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کاہ کہ پروفیشنل انسان اپنی روزی روٹی کے لئے کسی بھی جماعت کیلئے اپنی خدمات پیش کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے لئے جو گانا ’’تبدیلی ‘‘ میں نے گایا ہے وہ کسی پر تنقید کی نیت سے نہیں گایا کچھ لوگ گلوکاروں کو سیاسی بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جن کو حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،،شوبز سے وابستہ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے سیاسی وابستگی ضرور ہوتی ہے مگر تمام لوگ سیاسی نہیں ہوتے ۔ملک کی بھلائی کیلئے جو بھی اچھا کام کرتا ہے اس کا ضرور ساتھ دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :