فائرنگ سے زخمی ہدایتکار زوار بلوچ تیزی سے صحت یاب ہونے لگے

بدھ 2 مئی 2018 13:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سٹارلیٹ تھیٹر ملتان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے معروف ہدایتکار زوار بلوچ تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے تھیٹر میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک گولی ہدایتکار زوار بلوچ کو جالگی جو پیٹ کے آر پار ہوگئی انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تھیٹر کو فوری طورپر بند کردیا گیا تھا ۔

معروف ہدایتکار زوار بلوچ تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ،ڈاکٹروں نے انکو دو ہفتے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس پر وہ ان دنوں گھر پر آرام کررہے ہیں ۔ ملتان کے فنکاروںنے اس پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز لڑائی جھگڑے اورفائرنگ کی وجہ سے فنکار عد م تحفظ کا شکارہوچکے ہیں ان حالات میں فنکاروں کا تھیٹروںمیں پرفارم مشکل ہوتا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :