Live Updates

نیا پاکستان بنانے کیلئے تمام پاکستانی عوام کو عمران خان کا ساتھ دیناچا ہیے ‘گلوکارہ نغمانہ جعفری

بدھ 2 مئی 2018 13:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) گلوکارہ نغمانہ جعفری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے تمام پاکستانی عوام کو عمران خان کا ساتھ دیناچا ہیے کیونکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جنہوںنے پاکستانی قوم کو سیاسی شعور دیا ان کا ویژن ہے کہ اس ملک میں امیر غریب کو یکساں حقوق مل سکیں۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں 20سال سے عمران خان کی سپوٹر ہوں اورا ن کی ذات اور ان کے ویژن کی بھرپور حمایت کرتی ہوں وہ دور حاضر کے بڑے لیڈر ہیں جو تمام لیڈروں سے میری نظر میں بہتر ہیں اور پاکستان کو باعزت بنانے کیلئے عمران خان پاکستانی عوام کی آخری امید ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات