گوگل،یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن سروسز پرساڑھے 17 فیصدتک ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 12:38

گوگل،یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن سروسز پرساڑھے 17 فیصدتک ٹیکس لگانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) وفاقی حکومت نے گوگل،،یوٹیوب سمیت دیگر آن لائن سروسز پرساڑھے 17 فیصدتک ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گوگل اور یو ٹیوب سمیت دیگر تمام نان ریذیڈنٹس کی جانب سے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سپیس، ڈیزائنگ، ویب سائٹس کیلیے ڈیجٹیل و سائبر سپیس، آن لائن کمپیوٹنگ، اشیا کی آن لائن خرید و فروخت سمیت پاکستانی صارفین میں فراہم کی جانیوالی درجنوں آف شور ڈیجٹل سروسز پر 8 سے ساڑھے17 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی صارف سے کہا جائیگا وہ ان نانریذیڈنٹس کو فیس ادائیگی کرتے وقت مروجہ شرح سے ٹیکس کٹوتی کریںاس متعلق جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فنانس بل 2018ء کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس2001ء کی سیکشن دو میں شامل کی جانیوالی نئی کلاز 22 بی کا مقصد نان ریذیڈنٹس کی جانب سے پاکستان میں فراہم کی جانی والی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصدیق کی کہ اس وقت دو بڑی نان ریذیڈنٹ کمپنیاں پاکستان میں یہ سروسز فراہم کررہی ہیں جن میں گوگل اور یو ٹیوب شامل ہیں، اسکے علاوہ بھی مزید کمپنیاں شامل ہیں ان کو ادا کی جانیوالی فیس انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 152 کے تحت ٹیکس کے ذمے میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :