خاکی میں موٹر سائیکل حادثہ میں ڈی پی او مانسہرہ کے گن مین کا والد جاں بحق ہو گیا

بدھ 2 مئی 2018 13:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) خاکی میں موٹر سائیکل حادثہ میں ڈی پی او مانسہرہ کے گن مین کا والد جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ربنواز خان کے گن مین اعظم خان کے والد غلام خان گذشتہ روز موٹر سائیکل پر اپنے زرعی زمینوں کی دیکھ بال کیلئے گئے، واپسی پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے غلام خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مانسہرہ اور بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

خاکی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور اعظم خان سے اس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :