گھنول کے گائوں سنگڑیال میں رہائشی مکان میں آتشزدگی سے مکان اور مویشی باڑہ جل کر خاکستر ہو گیا

بدھ 2 مئی 2018 13:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالاکوٹ کی یونین کونسل گھنول کے گائوں سنگڑیال میں رہائشی مکان میں آتشزدگی کے دوران مکان اور مویشی باڑہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نگڑیالی میںعبدالوہاب ولد زیدالله کے رہائشی مکان میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً مکان اور مویشی باڑے کو لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں نے گھر سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ واقعہ میں متاثرہ شخص کو تقریباً 4 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :