نامعلوم چور میاں فدا حسین کے مکان کے تالے توڑ کر بستر، کمبل، برتن او دیگر گھریلو قیمتی سامان لے اڑے

بدھ مئی 13:06

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) نامعلوم چور میاں فدا حسین کے مکان کے تالے توڑ کر بستر، کمبل، برتن او دیگر گھریلو قیمتی سامان لے اڑے، مجموعی طور پر 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق میاں فدا حسین نے پولیس چوکی ناران میں اطلاعی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ناران گئے ہوئے تھے کہ ان کے گرمائی مکان سے نامعلوم چور گھر کا تالہ توڑ کر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے ۔

(جاری ہے)

نامعلوم چوروںکے خلاف پولیس چوکی ناران میں تحریری درخواست دیدی گئی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ یاد رہے کہ میاں فدا حسین اسلام آباد میں ملازمت کرتے ہیں، گرمیوں میں ناران شفٹ ہو جاتے ہیں تو لوئر بنل چار کی رہائش گاہ پر چوری ہو جاتی ہے اور جب سیزن ختم ہونے کے بعد واپس لوئر بنل آتے ہیں تو ناران والی رہائش گاہ پر چوری ہو جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم چوروں کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :