وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے فنڈز سے گرملاٹ موڑ تا گرلز و بوائز پرائمری سکول تک سڑک پختگی کا کام شروع کر دیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 13:06

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے فنڈز سے گرملاٹ موڑ تا گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری سکول تک سڑک کی پختگی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ گرملاٹ نڑاہ اور ملحقہ علاقوںکے عوامی مطالبہ پر وفاقی وزیر نے 10 لاکھ کا فنڈ مختص کیا تھا۔ دعائیہ تقریب کے بعد گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد وسیم خان نے سڑک پختگی کا کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر سردار یوسف نے گرملاٹ نڑاہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کے پیش نظر ٹوٹ پھوٹ کا شکار گرملاٹ موڑ تا گورنمنٹ پرائمری سکول گرملاٹ تک سڑک کی پختگی کیلئے 10 لاکھ کا فنڈ مختص کیا تھا جس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ عمائدین گرملاٹ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر حبیب الرحمن، محمد نعیم اعوان، نوشاد علی رونق، مصعب علی، سید معصوم شاہ، اسد شبیر، محمد ظہیر، قاری جہانزیب، محمد اشفاق، سجاول مغل، شوکت حسین اور دیگر نے وفاقی وزیرسردار یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دیرینہ عوامی مسئلہ کے حل کیلئے فنڈ مختص کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد وسیم خان اور حبیب الرحمن نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ آئندہ چند روز سڑک کی پختگی کا کام جاری رہے گا، عوام کی سہولت کیلئے متبادل راستہ اختیار کیا جائے تاکہ سڑک کی تعمیر میں خلل نہ پڑے۔

متعلقہ عنوان :