Live Updates

علی اصغر خان کا دورہ نڑیاں عوام کیلئے خوش کن ثابت ہوا،

صفائی کے عملہ نے مہینوں پرانے گندگی کے ڈھیر اٹھا لئے

بدھ 2 مئی 2018 13:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے مر کزی رہنما علی اصغر خان کا گذشتہ روز دورہ نڑیاں عوام کیلئے خوش کن آغاز ثابت ہوا، صفائی سے متعلقہ عملہ بیدار ہو گیا اور مہینوں پرانے گندگی کے ڈھیر اٹھا لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی اصغرخان نے نڑیاں میں عوامی مسائل کے حوالہ سے گذشتہ روز دورہ کیا اور عمائدین سمیت سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقات کی جس میں علاقہ مکینوں نے صفائی کے حوالہ سے شکایت کی کہ متعلقہ اہلکار لوگوں کی ایک نہیں سنتے۔

علی اصغر خان کے دورہ کے دوسرے روز ہی متعلقہ محکمہ نے گند اور غلاظت کے ڈھیر صاف کر لئے ہیں۔ اہلیان نڑیاں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مستقل بنیادوں پر باقاعدگی سے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات