غربت سے تنگ آ کر 5 بچوں کی ماں کا بد ترین اقدام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 12:50

غربت سے تنگ آ کر 5 بچوں کی ماں کا بد ترین اقدام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق فیکٹری ایریا میں نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر 5 بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی۔30 سالہ شبانہ بی بی کو رات گئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق شبانہ بی بی کی موت زہریلی چیز پینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔شبانہ بی بی کا شوہر مزدور ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون نے غربت کے ہاتھوں دلبرداشتہ ہو کر یہ بدترین اقدام اٹھایا ہے۔تاہم پولیس کی طرف سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :