فلم ’’من مرضیاں‘‘ میں پہلی بار پنجابی کردار اد اکرنے پر بہت خوش ہوں، وکی کوشل

بدھ مئی 13:06

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے فلم ’’من مرضیاں‘‘ میں پہلی بار پنجابی کردار اد اکرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکی کوشل تاپسی پنو اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ہدایتکار انوراگ کشیپ کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اداکار وکی کوشل پہلی بار پنجابی کردار میں پردہ سکرین پر دکھائی دیں گے جس پر وہ بہت خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجابی ہونے کے باوجو مجھے پہلی بار پنجابی کردار نبھانے کا موقع ملا ہے، فلم7ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :