سعودی عرب، 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارت کے لئے رجسٹریشن میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

بدھ 2 مئی 2018 13:14

سعودی عرب، 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارت کے لئے رجسٹریشن میں 31 ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی ایک رپورٹ میںکہا ہے کہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران سجل تجاری (رجسٹریشن برائے تجارت) میں 31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے خصوصی رپورٹ جاری کرکے توجہ دلائی کہ 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 38,637 اور 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 55,257 سجل تجاری جاری ہوئیں۔سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3,495 تجارتی مارکہ منظور کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :