خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے طواف و سعی کیلئے میٹرو اور حجر اسود چومنے کیلئے خصوصی صف بندی کی تجویز پر غور شروع کر دیا

بدھ مئی 13:14

مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے واضح کیاہے کہ طواف اور سعی کیلئے میٹرو،، متحرک مطاف، حجر اسود چومنے کیلئے خصوصی صف بندی اور مدینہ منورہ روضہ مبارکہ میں پیشگی ریزرویشن جیسے مسائل پر ریسرچ شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر سامی برہمین نے واضح کیا کہ حج فورم میں 6 اہم کلیدی موضوعات پر مقالات پیش کئے جائیں گے۔فورم کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ کرچکے ہیں۔