ٹھٹھہ، 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم ، 4 افراد جاں بحق

بدھ 2 مئی 2018 14:01

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ٹھٹھہ میں 2 موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب چھتو چند کے میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر 4 افراد کی جان لے گئی، آمنے سامنے آنیوالی موٹرسائکلوں کے ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث قابو نہ پا سکے اور زوردار انداز میں جا ٹکرائے، چاروں سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :