Live Updates

پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناء اللہ ،عابد شیر علی کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 2 مئی 2018 14:01

پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناء اللہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وزراء رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین ملکی آبادی کی 58 فیصد ہیں پھر بھی رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی جیسے پست ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بنانے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ان لوگوں نے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کر کے خواتین کے حقوق کی باتیں کرنے والے حکمرانوں کو پول کھول دیا ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ان دونوں افراد کس سرکاری عہدوں سے فارغ کیا جائے اور رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں ۔

مزید برآں انہوں نے نجی چینل کے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر سوموٹو ایکشن لیں تاکہ آئندہ خواتین کی توہین کرنے کی روایت ختم ہو سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات