ودہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ،فی الفور واپس لیا جائے ‘عارف قاسم

انکم ٹیکس،سیلزٹیکس،و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں اپنی ہی رقم کے لین دین پر ٹیکس کا کوئی جواز نہیں‘صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

بدھ 2 مئی 2018 14:01

ودہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ،فی الفور واپس لیا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہوعارف قاسم نے کہا ہے کہ بینکوں سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے اس لیے اسے فی الفور واپس لیکر تاجروں و صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے ،انکم ٹیک، سیلز ٹیکس اور یوٹیلٹی بلوں میں عائد مختلف قسم کے ٹیکسوں کی وصولی کے بعدبینکوں میں اپنی ہی رقم کے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس نہ لینا افسوسناک امر ہے تاجر و صنعتکار برادری مشترکہ طور پر اس غیر منصفانہ ٹیکس کے خلاف ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث تاجر و صنعتکار برادری متبادل ذرائع استعمال کررہے ہیں اور بینکوں سے لین دین میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے بینکوں کے ڈیپازٹ میں کمی واقع ہورہی ہے جو ود ہولڈنگ ٹیکس کے منفی اثرات ہیں۔ اسٹیٹ بینک بھی اس ٹیکس کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت کو تجاویز دے چکا ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کی تجویز پر فوری طور پر ہر سطح پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرے تاکہ عوام کو ناجائز ٹیکسوں سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :