مقبوضہ کشمیر‘ ہندو انتہاپسند وں نے گیارھویں جماعت کے مسلمان طالب علم کو چھرا مار کر قتل کر دیا

بدھ 2 مئی 2018 14:01

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ہند وانتہا پسند وں نے گیارھویں جماعت کے ایک مسلمان طالب علم لیاقت علی کی چھرا مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالب علم کے قتل کا بہیمانہ واقعہ کٹھوعہ کے علاقے Billawarمیں پیش آیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لیاقت علی کے قتل میں ملوث دو افراد ابشیک شرما اور ہونی کھجویا کو گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :