مظفرآباد کے دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل 4Gانٹرنیٹ سروس عوام کیلئے وبال و جان بن گئی

بند سروس کے باوجود ایم بی چارج ہورہی ہے جبکہ بار بار بندش کے باوجود صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے

بدھ 2 مئی 2018 14:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) دارالحکومت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل 4Gانٹرنیٹ سروس عوام کیلئے وبال و جان بن گئی ، بند سروس کے باوجود ایم بی چارج ہورہی ہے جبکہ بار بار بندش کے باوجود صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ، پی ٹی اے نوٹس لے ، بصورت دیگر صارفین احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں سمیت چہلہ بانڈی میں پی ٹی سی ایل کی فورجی انٹرنیٹ ونگل سروس صارفین کیلئے وبال و جان بن گئی جس کی وجہ سے نیٹ سست روی کا شکار ہے ، بار بار بند ہونا سروس نہ ہونے کے باوجود ایم بی چارج ہونے لگی ، صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل وینگل آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے صارفین کو ناقص سروس فراہم کرکے یومیہ لاکھوں روپے کما رہی ہے جبکہ سروس کو ٹھیک نہ کیا جارہا ہے ، جبکہ صارفین نے ناقص سروس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔اُنہوں نے پی ٹی سی ایل سے مطالبہ کیا ہے کہ وینگل کی سروس کو ٹھیک کی جائے نہیں تو بند کردیا جائے تاکہ صارفین مزید لٹنے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :