ورلڈ کپ 2019ءکا فائنل کرکٹ کا مہنگا ترین میچ ہوگا

بدھ 2 مئی 2018 13:01

ورلڈ کپ 2019ءکا فائنل کرکٹ کا مہنگا ترین میچ ہوگا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 مئی 2018ء) کرکٹ کا سرتاج ایونٹ کرکٹ کی جنم بھومی میں کھیلا جائے گااور انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 ءسے بڑا منافع ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14کو جولائی شیڈول فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہوگا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395پاﺅنڈ ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 63ہزار روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹکٹس کے کم سے کم نرخ 188 پاﺅنڈ یعنی تقریباً 30ہزار روپے ہوگی۔ میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پاﺅنڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن سٹیڈیم میں کرانے کی کافی کوششیں کیں جس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہو لیکن عام طور پر فٹ بال میچز کیلئے استعمال ہونے والے گراﺅنڈ کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہورہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔

متعلقہ عنوان :