شاہد آفریدی کی سماجی خدمات پر ہلیری کلنٹن کا نیک خواہشات کا اظہار

بدھ مئی 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے شاہد آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو کو شاہد آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھاجس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ ہسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :