انگلش کائونٹی کلب وورسیسٹرشائر نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے مارٹن گپٹل اور کالم فرگوسن سے معاہدے کر لئے

معاہدے کے شیڈول کے تحت گپٹل 20 جون کو انگلینڈ پہنچیں گے اور 29 جولائی تک وہاں رہیں گے

بدھ 2 مئی 2018 14:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) انگلش کائونٹی کلب وورسیسٹرشائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور آسٹریلیا کے کالم فرگوسن سے معاہدے کر لئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے شیڈول کے تحت گپٹل 20 جون کو انگلینڈ پہنچیں گے اور 29 جولائی تک وہاں رہیں گے، اس دوران وہ نیٹ ویسٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 8 میچز اور دو کائونٹی چمپئن شپ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے اور اس کے بعد آخری چھ میچز میں فرگوسن اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

فرگوسن کے ہم وطن کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تمام 14 میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ وورسیسٹرشائر ہیڈکوچ کیون شارپ نے کہا کہ گپٹل ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کا اس فارمیٹ میں ریکارڈ بھی اچھا ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :