قومی ٹیم ایشین سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئی پرسوں ایران روانہ ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) قومی ٹیم ایشین سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئی پرسوں جمعرات کو ایران روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید کباڈیہ کے مطابق آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائیگا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں زوروشور سے جاری ہے جو 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔