گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کا اخراج،

امریکی ریاستوں کی جانب سے ٹرمپ پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان

بدھ مئی 14:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) امریکا کی 17 وفاقی ریاستیں کیلی فورنیا کی قیادت میں مقدمہ کے اندراج کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالت میں چلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان ریاستوں نے اپنے مشترکہ مقدمے کی بنیاد تحفظ ماحول کے امریکی ادارے ای پی اے کے اس مجوزہ اقدام کو بنایا ہے کہ نئی گاڑیوں پر لاگو ہونے والے ماحولیاتی ضوابط نرم کر دیئے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پیش رو باراک اوباما کی طرف سے صدارتی حکم کے تحت متعارف کرائے گئے گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج سے متعلق ضابطے نرم بنا دیں گے۔