فیس بک ڈویلپرز کانفرنس،

صارفین کے لیے ’ڈیٹنگ فنکشن‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

بدھ 2 مئی 2018 14:15

فیس بک ڈویلپرز کانفرنس،
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ اپنے صارفین کی طرف سے ڈیٹنگ اور پارٹنرز کی تلاش میں ان کی مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق نئے ڈیٹنگ فنکشن کے لیے صارفین کو آئندہ اپنا ایک علیحدہ پروفائل تیار کرنا ہو گا۔ سان خوزے میں فیس بک ڈویلپرز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک کے قریب 2 سو ملین صارفین کے مطابق وہ سنگل ہیں اور اس طرح شریک حیات تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔