نقیب اللہ کے اہل خانہ نے عدالت سے اہم مطالبہ کر دیا

راؤانوار کو ہتھکڑی میں لاؤ ورنہ پورا ملک بند کردیں گے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 13:15

نقیب اللہ کے اہل خانہ نے عدالت سے اہم مطالبہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں جیل جانے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بھی بیمار پڑ گئے۔انسداددہشت گردی عدالت میں راؤ انوار کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروا دیا گیا ہے۔۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ بیماری کےسبب راؤ انوار کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔ کراچی میں ممبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ راؤ بیمار نہیں مکار ہے ۔

(جاری ہے)

اب اگرراؤ کو ہتھکڑی میں نہیں لایا گیاتو پورا ملک بند کردیں گے۔جب کہ نقیب اللہ محسود کے والد کے وکیل کا کہنا ہے کہ اتنے ہائی پروفائل کیس میں ملزمان کوبغیرہتکھڑی لایا گیا ہے۔ راؤانوارکوپروٹوکول دے کرانصاف کے تقَاضے پورے نہیں ہوتے۔وکیل صلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ پشاورسے نقیباللہ کے رشتے داربھی عدالت آئے ہیں اورراؤانوارنے ایک عام سی رپورٹ پر عدالت نہ آنے کا بہانہ بنا لیاہے۔ وہ تو بہادر افسر تھا اب وہ حیلے بہانے بنارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :