سخت احکامات کے باجود مری روڈ کے دونوں اطراف کار ڈیلر کا قبضہ ختم نہ ہو سکا

غیر قانونی پارکنگ اور ڈبل پارکنگ پر سخت کاروائی کی جا رہی ہے ۔سی ٹی او ترجمان

بدھ مئی 14:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت احکامات کے باجود راولپنڈی کے مری روڈ کے دونوں اطراف کار ڈیلر کا قبضہ ختم نہ ہو سکا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل سے جڑواں شہروں کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی ٹی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مری روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اور ڈبل پارکنگ پر سخت کاروائی کی جا رہی ہے اور تمام ٹریفک افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہیں کی سڑک کے دونوں اطراف پارکنگ کی کسی کو اجازت نہ دی جائے اور اگر کوئی کارڈیلر اپنی گاڑی کھڑی کرتا ہے تو اس کے خلاف فوری کروائی کرتے ہوئے چلان و جرمانہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مری روڈ پر پہلے ہی تجاوزات کی بھرمار ہے اور اگر گاڑیاں بھی کھڑی کر دیں تو ٹریفک کیسے چلے گی۔اس لئے نوپارکنگ کے خلاف سی ٹی او کی جانب سے سخت ہدایت جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ شمس آباد میں گاڑیوں کا غیر قانونی بازار ختم کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی اور انتظامیہ کی جانب سے جب بھی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری ہوتی ہیں فوری کاروائی کی جاتی ہے۔