راولپنڈی ،شب برات کے موقع پر مساجد میں عبادت اور نوافل کی ادائیگی کی خصوصی محفلوں کا انعقادہوا

بدھ 2 مئی 2018 14:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی شب برات کے موقع پر مساجد میں عبادت اور نوافل کی ادائیگی کی خصوصی محفلوں کا انعقاد ہوا جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے اور پیاروں کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگتے رہے۔مساجد میں جہا ں شہری قرآن پاک کی تلاوت،نوافل کی ادائیگی،تسبحیات اور شب برات کی فضیلت بیان کرتے نظر آئے وہاں دوسر ی جانب خواتین بھی اپنی گھروں میں عبادات میں مصروف رہیںجبکہ سحری تک عبادت کرنے کے بعد روزہ رکھنے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

شہر بھر کے قبرستانوں میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی جہاں وہ اپنے عزیزو اقارب کی قبروں کے پاس کھڑے ہو کر قرآن پاک کی تلاوت اور دعائے مغفرت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور شہر بھر کی تمام مسجدوں میں اہلکار تعینات رہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ناکوں پر پولیس کی بھری نفری تعنیات رہی ۔پولیس کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ،دریں ااثناء شب برات کے موقع پر آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی میں پولیس نے دس سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آتشبازی کا سامان بھی بر آمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :