مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت نے صدر یوتھ ونگ سعودی عرب کا اعلان کر دیا

بدھ مئی 13:29

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت نے صدر یوتھ ونگ سعودی عرب کا اعلان ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ سعودیہ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت نے صدر یوتھ ونگ سعودی عرب کا اعلان کر دیا، سابق چیئرمین یوتھ ونگ گلف ارشد محمود راجہ کو صدر یوتھ ونگ سعودی عرب تعینات کر دیا گیا، کارکنوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ، جماعتی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اہم ذمہ داریاں سونپی، فرائض منصبی احسن طریق سے نبھانے کی کوشش کروں گا، ارشد محمود راجہ کی اردو پوائنٹ کے نمائندے سے گفتگو تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سابق چیئرمین یوتھ ونگ گلف ارشد محمود راجہ کو صدر یوتھ ونگ سعودی عرب تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

سعودی عرب ، پاکستان و آزادکشمیر سمیت دنیا بھر سے یوتھ ونگ کیے کارکنوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر یوتھ ونگ سعودی عرب ارشد محمود راجہ کا کہنا تھا کہ میں صدر یوتھ ونگ پاکستان کیپٹن (ر) محمد صفدر ، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر ملک حنیف اور پوری قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسے کارکن کو عزت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ جماعت کو منظم و متحرک بنانے کے لئے کام کیا، انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرور استعمال کرتے ہوئے جماعت کے لیے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا ۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب متحد و منظم ہو کر جماعت کے لئے کام جاری رکھے گی ۔ قیادت کی جانب سے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انہیں نبھانے کے لئے بھر پور کوشش کروں گا ۔۔مسلم لیگ ن میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف و میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہر مشکل کی گھڑی میں کھڑے رہیں گے ۔ یوتھ ونگ کے نوجوان مسلم لیگ ن کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔‎