Live Updates

مضان المبارک میں بجلی 24 گھنٹے فراہم کی جائیگی، اترپردیش حکومت

مسلم آبادی والے علاقوں میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کٹوتی نہ کی جائے ،وزیربجلی کی ہدایت

بدھ 2 مئی 2018 14:15

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اترپردیش کی یوگی حکومت رمضان المبارک کے مہینہ میں مسلم اکثریتی اضلاع میں 24 گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنائے گی۔ مسلم آبادی والے علاقوں میں رمضان کے ماہ میں بجلی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق یوگی حکومت میں توانائی کے کابینہ وزیر شری کانت شرما نے تمام ڈویڑنوں کو ہدایت دی ہے کہ رمضان کے مہینہ میں بجلی کٹوتی نہ کی جائے۔ انہوں نے کثیر مسلم آبادی والے علاقوں میں موبائل ٹرانسفارمر کے بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ 2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں تشہیر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کی سماجوادی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ مذہب کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات