خواتین کے اسٹیڈیم میں آنے پر پابندی کے خلاف ایرانی لڑکیوں کا احتجاج

نقلی داڑھی اور چھوٹے بالوں کے ساتھ میدان میں داخل ہو کراپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی میں کامیاب ہو گئیں

بدھ 2 مئی 2018 14:15

تہرانن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ایران میں فٹبال کے کھیل کی مداح نوجوان لڑکیوں کے ایک گروپ نے میچوں میں خواتین تماشائیوں کے آنے پر پابندی کو چیلنج کرنے کے لیے نقلی داڑھیوں کا استعمال کیا۔ اس طرح وہ کھیل کے میدان میں داخل ہو کر اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی میں کامیاب ہو گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیل جانے والی تصاویر اور وڈیو کلپس میں مذکورہ پانچوں نوجوان لڑکیاں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ناموں کے نعرے لگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران مستعار لی گئی داڑھی کافی ابتر حالت میں نظر آ رہی ہے۔یہ لڑکیاں تہران کے ایک نمایاں ترین کلب پرسپولیس کی پرستار ہیں۔ انہوں نے کلب کے سرخ رنگ کے پرچم تھام رکھے تھے اور کیمروں کی جانب چھ انگلیاں اٹھا کر مخصوص اشارہ بھی کیا جو پرسپولیس کلب کے پرستاروں کی خاص علامت ہے۔گروپ کی ایک لڑکی زہراء نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ان کا گروپ ماضی میں بھی اس طرح کھیل کے میدان میں داخلے کی کوشش کر چکا ہے تاہم داڑھیوں کی عدم دستیابی اور بالوں اور میک اپ کی صحیح نہ ہونے کے سبب انہیں پہچان لیا گیا اور دروازے پر سے بھگا دیا گیا، البتہ اس مرتبہ تمام لڑکیاں کھیل کے میدان مین داخل ہونے میں کامیاب رہیں۔