الجزائری پارلیمنٹ میں وزیر عدل اپنی ہی بات پر بے اختیار ہنستے رہ گئے

اپنی بے اختیار ہنسی کی وجہ سے جملہ مکمل نہ کرسکے،پوراایوان کشت زعفران بن گیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 2 مئی 2018 14:15

الجریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) الجزائر کے وزیر عدل طیب لوح پارلیمان کے اجلاس کے دوران میں ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خود ہی کسی بات پر بے اختیار ہنستے رہ گئے اور وہ اپنی قہقہوں پر ضبط نہیں رکھ سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرعدل کے اجلاس کے دوران میں بیان کو الجزائر کے بعض ٹیلی ویڑن چینلز نے براہ راست نشر کیا اور بعد میں اس کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آئی۔

(جاری ہے)

اس میں وزیر صاحب ایک کاغذ سے کچھ پڑھ رہے ہیں ۔اس دوران میں وہ اچانک رکتے ہیں اور پھر ہنسنا شروع ہوجاتے ہیں ۔اس پر پورے ہال میں ارکان کے بھی قہقہے برسنا شروع ہوجاتے ہیں ۔طیب لوح خود کو سنبھالنے اور ہنسی پر ضبط کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اسپیکر اور ارکان سے معذرت کرتے ہیں لیکن اچانک ہی پھر ہنسنا شروع کردیتے ہیں۔انٹر نیٹ پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ وہ کس بات پر اتنا ہنس رہے ہیں لیکن یہ واضح نظر آرہا ہے کہ وہ اپنی اس بے اختیار ہنسی کی وجہ سے جملہ مکمل نہیں کرسکے۔

متعلقہ عنوان :