پروفیسر طارق رمضان سے پانچ سال تک تعلق رہا تھا، بیلجئن عورت کا نیا دعویٰ

طارق رمضان ایک انتہائی غیر صحت مند استحصالی ، گنوار اور سفاک شخص ہے،ماجدہ برنوسی کی گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 14:15

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مصر کی کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت الاخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے پوتے پروفیسر ڈاکٹر طارق رمضان پر مختلف عورتوں کی جانب سے الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور مراکش نڑاد بیلجیئن عورت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کا باہمی تعلق پانچ سال تک قائم رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماجدہ برنوسی نامی اس عورت نے کہاکہ اس عرصے کے دوران میں پروفیسر طارق رمضان مسلسل انھیں نفسیاتی طور پر اذیتیں دیتے رہے تھے اور انھیں نفسیاتی عارضے میں مبتلا کردیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسی عورت نے سب سے پہلے 2014ء میں طارق رمضان پر نازیبا سلوک کا الزام عاید کیا تھا اور ان سے اپنے تعلقات کو تباہ کن قرار دیا تھا۔تاہم بعد میں تین سال تک وہ خاموش رہی تھیں اور فرانسیسی اور بیلجیئن کے میڈیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ مصری نژاد سوئس اسکالر نے انھیں خاموش رہنے کے لیے 33 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی تھی۔ماجدہ کا کہنا تھا کہ طارق رمضان ایک انتہائی غیر صحت مند استحصالی شخص ہے۔وہ دانشورانہ اور جسمانی طور پر حقیقی معنوں میں ایک گنوار اور سفاک ہے۔وہ ایک گم راہ شخص ہے اور وہ دین کو خواتین سے ناروا سلوک کے لیے استعمال کرتا ہے۔ وہ جو کرنا چاہتا ہے، کر گزرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :