فلپائن کویت سے تارکینِ وطن کے معاملے پر غلط فہمیوں کے خاتمے کو تیار

ْکویت کی جانب سے خیرسگالی کے اظہار یے سے ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا،فلپائنی وزیرخارجہ

بدھ مئی 14:15

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) فلپائن نے کویت کی جانب سے تارکینِ وطن ورکروں کے حقوق پر پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے شاخِ زیتون کا خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساںکے مطابق فلپائن نے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کے تارکینِ وطن کو کویت بھیجنے پر مستقل پابندی کے اعلان کے تین روز بعد یہ مفاہمانہ بیان جاری کیا ۔فلپائنی وزیر خارجہ ایلن پیٹر کیٹانو نے اس مفاہمانہ بیان کا خیرمقدم کیا ۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ کویت کی جانب سے خیرسگالی کے اس اظہار یے سے ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا ۔ ہم کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی دوستی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔اس دوستی کی مضبوطی اس غلط فہمی کا ازالہ کر دے گی۔انھوں نے کہاکہ ہم مشرقِ اوسط میں کام کرنے والے تارکین وطن اور بالخصوص گھریلو خادماؤں اور ورکروں کے بہتر تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس تحفظ کے تحت فلپائنی خادماؤں کو اپنے سیل فون اور پاسپورٹس رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔صدر ڈیوٹرٹ نے کویت سے واپسی کے خواہاں فلپائنی ورکروں کو ٹرانسپورٹ کی مفت پیش کش کا ا عادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کی صورت میں ان کی مدد کی جائے گی اور جب تک وہاں سے واپسی کا خواہاں ہر فرد وطن لوٹ نہیں آتا ،اس وقت تک مدد فراہم کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :