گلگت‘ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کے انتظامات حتمی شکل دینے کے لئے ڈی سی گلگت کی سربراہی میں اجلاس

بدھ 2 مئی 2018 14:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ٹور ڈی خنجراب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمشنر گلگت عثمان احمد کی سربرا ہی میں گزشتہ روز ایک اھم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اب تک کئے جانے والے انتظامات پہ غور و خوص کیا گیا اور جہاں کمی پائی گئی اس کو پورا کرنے کے ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں گلگت سے خنجراب ٹاپ تک سڑک کی مرمت کی ہدایات بھی دی گئیں اور سائیکل ریس کے شرکاء کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات پہ بھی نظر ثانی کی گئی۔اس موقع پر کمشنر گلگت عثمان احمد نے کہا کہ سیاحت اور سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لئے حکومتکی جانب سے گلگت بلتستان کی بلند بالا وادیوں میں پہلی مرتبہ ٹور ٹو خنجراب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔کمشنر گلگت عثمان احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی ٹور ٹو خنجراب کاآغاز 11 مئی کوگلگت شہرسے ہو گا اور 13 مئی کوخنجراب کے مقام پر اختتام پذیر ہو گی‘اجلاس میں ایونٹ کو دلچسپ اور کامیابی سے انعقاد کرانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :